مفتی نعیم کی رحلت ملک و ملت کیلئے بڑا نقصان ہے،علامہ احمدلدھیانوی

  مفتی نعیم کی رحلت ملک و ملت کیلئے بڑا نقصان ہے،علامہ احمدلدھیانوی

  

کراچی (آن لائن)سربراہ اہلسنّت والجماعت علامہ محمداحمدلدھیانوی،صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،قائد کراچی علامہ رب نوازحنفی، علامہ تاج محمدحنفی اور دیگر نے جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو دینی و علمی حلقوں کے لیے عظیم سانحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی مفتی نعیم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔انہوں نے دینی مدارس کے طلبہ اور علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ مفتی نعیم کے لیے ایصال ثواب اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔مفتی محمد نعیم کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوعلامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہا کہ مفتی نعیم نے بہت کم وقت میں بہت بڑا ادارہ قائم کیا جس سے ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیرملکی طلباء کرام نے دینی تعلیم سے استفاد حاصل کیاہے۔آپ کی جملہ خدمات کو اللہ تعالی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

احمدلدھیانوی

مزید :

صفحہ آخر -