کرسی پر خان بیٹھا ہے کوئی عوام کے مفاد کا سوداگر نہیں،شہباز گل

کرسی پر خان بیٹھا ہے کوئی عوام کے مفاد کا سوداگر نہیں،شہباز گل

  

لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے چینی کمیشن کی رپورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے شوگر رپورٹ پر حکم امتناع کو خارج کر دیا۔ کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے اور انشاللہ اس کام کومنطقی انجام تک پہنچائے گا۔ شکر الحمد اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوئے۔ پاکستان میں بہت کچھ پہلی بار ہو رہا ہے کیوں کہ کرسی پر خان بیٹھا ہے کوئی عوام کے مفاد کا سوداگر یا سودے باز نہیں۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -