بینظیر بھٹو شہید کی سا لگرہ آج انتہائی سادگی سے منائی جائے گی‘قمر زمان کائرہ
لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ آج بروز (اتوار) کو انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت کے مطابق محترمہ کی سالگرہ پر سماجی اجتماعات نہیں ہونگے۔کورونا کی غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے پارٹی اجتماعات نہیں ہو رہے۔تمام پارٹی عہدیدار اور کارکن اپنے گھروں میں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
قمر زمان کائرہ