ڈاکٹر عبد القدیر کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کیس 23جون کو سماعت کیلئے مقرر

  ڈاکٹر عبد القدیر کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کیس 23جون کو سماعت کیلئے ...

  

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 23 جون کو کیس کی سماعت کرے گا،ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نقل و حرکت پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، گزشتہ سماعت پر ڈاکٹر عبد القدیر نے ایک خط کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی امید نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمے کے دوران زبردستی دستخط کروائے گئے، قید میں رکھنا میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر عبد القدیر کے خط میں استعمال کی گئی زبان پر اعتراض کیا تھا، عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل سے معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا تھا جبکہ سٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

عبدالقدیر کیس

مزید :

صفحہ آخر -