ملک میں کورونا وباء پھیل رہی ہے عوام بہت زیادہ احتیاط کریں:اسد قیصر

  ملک میں کورونا وباء پھیل رہی ہے عوام بہت زیادہ احتیاط کریں:اسد قیصر

  

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ کرنیوالے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حکومت اور پوری قوم ان کیساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹرز کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ سپیکر اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا پاکستان میں وباء پھیل رہی ہے عوام کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ عوام قومی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرے۔ماضی میں صحت کے شعبہ کو نظر اندا ز کیا گیا۔ کورونا میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کا فرنٹ لائن کا کردار ہے، ہمیں ان کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہم پوری طرح ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مدد کریں گے۔ سپیکر اسمبلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا جائز ہ لیا۔ سپیکر کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -