کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،اجمل وزیر

  کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،اجمل وزیر

  

پشاور (آئی این پی) مشیر اطلاعات اجمل وزیرنے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ٹاؤن اور یونین کونسل،گلی کی سطح تک لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بتدریج بڑھا رہے ہیں جہاں کورونا کے کیسز بڑھیں گے وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی تحفظ کیلئے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے

۔ سماجی دوری پر مبنی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے میں جہاں کورونا کے کیسز بڑھیں گے۔وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ کیسز بڑھنے کی صورت میں یونین کونسل اور گلی گلی تک سمارٹ لاک ڈاؤن کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پشاور ایئر پورٹ پرسپیشل کے علاوہ معمول کے فلائٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔ ایئر پورٹ پر طبی عملہ موجود ہے۔ باچا خان ایئرپورٹ پر 5 سکینرز نصب کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی بحالی میں خصوصی دلچسپی لی ہے۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -