اے پی این ایس کا انور محمود کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اے پی این ایس کا انور محمود کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  

کراچی (پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے سابقہ سیکرٹری اطلاعات سید انور محمود کی اہلیہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -