کراچی کے برساتی نالوں کی فنڈز نہ ہونے پر صفائی ممکن نہیں،وسیم اختر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ رواں سال کراچی کے برساتی نالے فنڈز نہ ہونے کے سبب صاف نہیں کرسکیں گے۔کراچی کے فیئر ہال کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈ آسکتا ہے لیکن کراچی کے برساتی نالے فنڈز نہ ہونے کے سبب صاف نہیں کرسکیں گے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے 2016 میں نالوں کی صفائی کے لیے 437 ملین روپے جاری کیے اور 2016 میں شروع ہونے والا نالوں کی صفائی کا کام 30 جون 2017 کو مکمل کیا، اس کے بعد واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کے لیے 2017-18 میں 500 ملین روپے جاری کیے اور واٹر کمیشن کے احکامات کی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2017-18 میں 500 ملین روپے کے بجائے 1272 ملین روپے خرچ کیے لیکن حکومت سندھ نے بقیہ رقم 772 ملین روپے بھی کے ایم سی کو نہیں دی۔ان کا کہنا ہے کہ جون 2018 کے بعد سے اب تک برساتی نالوں کی صفائی نہیں ہوئی ہے۔
نالے صفائی