عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کی سندھ حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

  عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کی سندھ حکومت کی اپیل سماعت کیلئے ...

  

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ 26 جون کو مقدمے کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔سندھ ہائی کورٹ نے عذیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔سندھ حکومت نے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،صوبائی حکومت نے اپیل میں وفاقی وزیر علی زیدی کو فریق بنایا ہے،علی زیدی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا۔

سندھ حکومت اپیل

مزید :

صفحہ آخر -