عمران خان کو تاحیات نا اہل قراردینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

عمران خان کو تاحیات نا اہل قراردینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)عمران خان کو تاحیات نا اہل قراردینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ فروغ نسیم اورشہزاد اکبر کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعظم عمران خان کیخلاف اعلیٰ عدالت کے جج اور ان کی فیملی کی جاسوسی کرانے کے الزام میں تاحیات نا اہل قراردیا جائے۔