کورونا کے باعث بے نظیر شہید کی سالگرہ کو دعائیہ تقریبات میں تبدیل کیا جائے

کورونا کے باعث بے نظیر شہید کی سالگرہ کو دعائیہ تقریبات میں تبدیل کیا جائے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تمام ملک میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان محترمہ بی بی شہید کی سالگرہ کی تقریب کو کورونا کے باعث انتہائی سادگی سے منانے کے لیئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشا ء پرنس نے کیا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بی بی شہید کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والی سالگرہ تقریبات کو منسوخ کر کے کورونا مریضوں اور محترمہ کے لیئے دعائے خیر کرنا زہادہ بہتر ہو گا۔

دنیا بھر میں لوگ اس وائرس کا شکار ہو کر جہان ِفانی سے کوچ کر گئے ہیں اور پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔ لہٰذا میری التجا ہے کہ پارٹی قائد محترمہ بی بی شہید کی اس دفعہ ہونے والی تقریبات کو منسوخ کر کے دعائیہ تقریبات میں تبدیل کر دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -