ایل ڈی اے کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

  ایل ڈی اے کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو کے عملے نے دو مقامات پر آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔ تاج پورہ سکیم میں پلاٹ نمبر 58 اے ون پر غیر قانونی قبضہ ختم کر کے ا سے واگزار کروا لیا جبکہ مہران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں پارک سے ملحقہ پانچ مرلے اراضی پر قائم تجاوزات ختم کر کے اسے بھی واگزارکروا لیا گیا۔