پنجاب حکومت کا بجٹ ردّی پر مشتمل ہے،عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت کا بجٹ ردّی پر مشتمل ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کابجٹ صرف دس کلو کتابوں کی ردی پر مشتمل ہے۔بجٹ میں تعلیم،صحت،زراعت،صنعت اور تاجروں کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔حمزہ شہباز کی تعلیمی قابلیت وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں فیاض چوہان کی اے بی سی شروع ہوتی ہے۔حمزہ شہباز کو فیاض چوہان کے مشوروں کی ضرورت نہیں یہ مشورے اپنے نالائق وزیراعظم کو دیں۔

فیاض چوہان کو اپنا دماغی علاج فورا کرنا چاہیے۔فیاض چوہان جیسے خوشامدیوں کو سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ہے۔جو لوگ پلیٹ میں ملی حکومت نہیں چلاسکے وہ دوسروں کو مشورے دے رہے ہیں۔بجٹ میں پڑھنے کیلئے کیا ہے جو جعلی حکومت کا بجٹ بڑھا جائے۔انہوں نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاپنجاب حکومت کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تو یکسر نظر انداز کردیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -