کورونا کا خا تمہ اور معیشت کی بحالی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے

کورونا کا خا تمہ اور معیشت کی بحالی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کورونا کا خا تمہ اور معیشت کی بحالی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے،کرونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا،وبا سے بچنے کیلئے پوری دنیا کو ایک نقطہ نظر پر اکتفا کرنا ہو گا،عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے موجودہ حالات میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ انسانی زندگیوں کے بچاؤ کے لیے تمام شعبہ زندگی کی طرف سے بھرپور تعاون درکار ہے،کورونا کو سنجید ہ نہ لینے والے اپنے خود د شمن ہیں،حکومت پنجاب کورونا وبا ء کے خا تمہ کیلئے ہر سطح پر سنجیدہ اقداما ت کررہی ہے عوام بھی سنجید گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی ہدایا ت پرعمل کریں خود کورونا سے بچیں اور دوسروں کو بچا ئیں۔