جامعہ اشرفیہ کے علماء کا علامہ راغب حسین نعیمی کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا علامہ راغب حسین نعیمی کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور (سٹی رپورٹر) جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم علامہ راغب حسین نعیمی کے چچا محترم تاجور نعیمی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، مولانا خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء نے جامعہ نعیمیہ کے دارالافتاء کے مفتی محمد عمران حنفی کی والدہ کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -