اللہ تعالیٰ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے، علماء کرام

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے، علماء کرام

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ملک کی معروف سماجی شخصیت اور چیف کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، مولانا خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے دُکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ ملک و قوم اور انسانیت کیلئے مسیحا ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں تھر کے غریب عوام کے لیے پانی و خوراک کا انتظام کرنے سے لے کر زلزلہ و سیلاب زدگان اور اب کروناوائرس کے دوران جس طرح قوم کی خدمت کر رہے ہیں وہ لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو جلد صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطاء فرمائے۔ آمین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -