باٹا کمپنی کی جانب سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملہ میں حفاظتی جوتے تقسیم

باٹا کمپنی کی جانب سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملہ میں حفاظتی ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)کورونا وائرس جیسی موذی وبا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کو پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا جارہاہے۔ایسے میں جوتے بنانے والی نامور کمپنی باٹا کی مینجمنٹ نے کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاوٗن کے دوران پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی زیر نگرانی شعبہ آرتھو پیڈک میں 1500سے زائد آپریشنز کرنے والے ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل کے اسٹاف کی خدمات کو بے حدسراہا اور اسی طرح کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے گُھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے خطیر رقم کے 2000حفاظتی جوتے دے کر خراج تحسین پیش کیا۔باٹا کمپنی کی مینجمنٹ نے کورونا وبا سے نمنٹے کے لیے ہسپتا ل میں کیے گئے انتظامات جس میں High Dependency Unit, ICU, Isolation Wards and Rooms, Ventilators etc شامل ہیں کی بھی بے حد تعریف کی۔باٹا کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک عمران نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں سب سے پہلے گُھرکی ہسپتال سے اس عطیہ کا آغازکیا او ر گُھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے مریضوں اور لواحقین کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے عطیے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -