ریلوے اراضی پر ناجائز تعمیرات کرنے پر2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ریلوے اراضی پر ناجائز تعمیرات کرنے پر2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے سگنل شاپ لاہور کے رہائشی ظفرشاہ اور معراج محکمہ ریلوے کی رہائشی اراضی پر پختہ اینٹوں سے مکان بنانے کی غرض سے دیوار تعمیر کر رہے تھے جن کے پاس کسی بھی قسم کو کوئی اجازت نامہ موجود نہ تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس لاہور عرفان اشرف کو محکمہ ریلوے کی جانب سے دونوں افراد کے خلاف علیحدہ علیحدہ میمو پیش کی گئی جس پر تھانہ ریلوے پولیس لاہور کی جانب سے فوری طور پر ایکشن لیا گیا اور دونوں مقامات پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کرتے ہوئے کل 10مرلے ریلوے رہائشی اراضی مالیتی تقریباً 30لاکھ روپے قبضہ مافیا سے واگزار کروالی گئی ہے۔
گئی اور پختہ اینٹوں سے بنی ہوئی دیواروں کو عملہ ریلوے کی مددسے گرا کر ریلوے اراضی کو کلئیر بھی کروایا گیا۔