زرعی پیداوار سے سب سے زیادہ منافع پرچون فروش کماتے ہیں

  زرعی پیداوار سے سب سے زیادہ منافع پرچون فروش کماتے ہیں

  

اسلام آباد (اے پی پی) زرعی پیداوار میں سب سے زیادہ منافع پرچون فروش کماتے ہیں۔ سندھ چیمبر آف ایگری کلچر(ایس سی اے) کے سابق صدر اور معروف کاشتکار قبول محمد کھاتیان نے کہا ہے کہ گذشتہ چند سال کے دوران زرعی مداخل میں اضافہ کی وجہ سے کاشتکار کی آمدنی کم ہوئی ہے تاہم زرعی پیداوار(سبزیوں اورپھلوں) وغیرہ سے سب سے زیادہ منافع ریٹیلرز(پرچون فروش) کماتے ہیں جن کا منافع کا تناسب 300 سے 400 فیصد تک ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں لیموں کی اوسط فی کلو قیمت 80 تا120 روپے ہے جبکہ پرچون فروش 300تا 400 روپے فی کلو میں فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آڑھتی اپنے کمیشن کی مد میں 10 فیصد تک کاشتکار سے وصول کرتا ہے ا شہروں میں سبزیوں اورپھلوں کی فروخت کے حوالے سے ”خصوصی کسان مارکیٹس“ قائم کی جائیں جہاں پر کاشتکار براہ راست اپنی پیداوار صارفین کو بیچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کاشتکار طبقہ کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی سستی اور تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ایسی مارکیٹوں میں خرید وفروخت کیلئے خصوصی دن مقرر کردیں جس سے کاروباری آسانی ہوسکتی ہے اور چھوٹے کاشتکار طبقہ کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -