مکمل احتیاط ہی کرونا کا واحد علاج ہے، سعدیہ سہیل رانا

مکمل احتیاط ہی کرونا کا واحد علاج ہے، سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مکمل احتیاط ہی کرونا کا واحد علاج ہے۔ اپنے پیاروں کو بچانے کیلئے ماسک اور سماجی فاصلے کی احتیاط ضرور کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنیوالے عناصر کے خلاف حکومت پنجاب سخت اقدامات کرے گی۔ اور اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی اس اقدام کی جرات نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو کسی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد نرخوں میں اضافہ کسی قیمت پر قابل قبول نہیں۔ عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -