صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانا قابل تحسین اقدام، ایس ایم منیر

صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانا قابل تحسین اقدام، ایس ایم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر شیخ عمر ریحان نے حکومت سندھ کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کو قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موجودہ حالات میں صوبے کے لیے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ، تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ قابل تحسین ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیر اعلٰی نے کورونا وباء سے مقابلے کے لئے متحرک کردار ادا کیا ہے اور بجٹ میں بھی اس کی جھلک نظر آتی ہے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے رقم مختص کرنا بھی خوش آئند ہے، حکومت سندھ کو چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کی بحالی کے لیے بھی اقدام کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی جوکہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اورسب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔

مزید :

کامرس -