کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ ملک سلیم نے کہا ہے کہ کورونا وائر س کی وباء جس شدت اور تیزی کے ساتھ لوگوں کو متاثر کررہی ہے انتہائی خوفناک ہے۔ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے اور سماجی فاصلے سے عدم توجہی کی روش ہر آنے والے دن کے ساتھ ہمیں تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام غیر ضرور ی نقل وحمل اور لاپرواہی کی عادت ترک کردیں۔
، محکمہ صحت کی بار با رتنبیہ اور خدشات کااظہار حقیقت پر مبنی ہے۔ محدود وسائل میں عالمی جان لیواء وبا کا مقابلہ انتہائی کٹھن امتحان ہے۔ عوام اس مشکل وقت میں اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کیلئے ذمہ دارانہ کردار اداکریں۔