بجٹ کے بعد 22 اشیاء کی قیمتیں 39 فیصد بڑھ گئیں، عزیز الرحمن چن

  بجٹ کے بعد 22 اشیاء کی قیمتیں 39 فیصد بڑھ گئیں، عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بجٹ کے اعلان کے بعد پہلے ہفتے کے دوران ہی مارکیٹ میں آٹے، چاول، چکن، ٹماٹر، آلو، پیاز، دودھ، دہی اور گوشت سمیت کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 22 بنیادی اشیاء مہنگی ہو گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 22 اشیا کی قیمت میں 39 فیصد تک اضافہ رکارڈ کیا گیا جس سے مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 1.02 فیصد اضافے سے 9.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 39 گزشتہ سال کے مقابلے میں 82 فیصد تک مہنگی فروخت ہوئیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -