حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، شنیلہ روتھ

حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، شنیلہ روتھ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ء ہوں، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں،پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔

، ماضی کے حکمرانوں نے صرف ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیراء رہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ اور براہ راست غریبوں کی مدد کی ہے، غریب عوام عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں، احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان قوم کے سچے خیر خواہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -