جنرل ہسپتال میں آئی آؤٹ ڈور کے انچارج کا کورونا کٹس باہر مہنگے داموں بیچنے کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

جنرل ہسپتال میں آئی آؤٹ ڈور کے انچارج کا کورونا کٹس باہر مہنگے داموں بیچنے ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)جنرل ہسپتال میں آئی آؤٹ ڈور کے انچارج کا کورونا کی کٹس باہر مہنگے داموں بیچنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔جنرل ہسپتال میں آئی آؤٹ ڈور کے انچارج کا کورونا کی کٹس باہر مہنگے داموں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس وباء کی سنگین صورتحال سے مریضوں سمیت ڈاکٹروں کی جانیں بھی داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

اکثر ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز آئے دن حفاظتی سامان کی عدم دستیابی پر شکایت کررہے ہیں۔ دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں نے بھی انسانیت بھلا رکھی ہے۔ جان بچانے والی ادویات اور انجیکشنز مہنگے کر کے بلیک میں بیچے جاتے ہیں۔کورونا سے صحت مندہونے والے مریضوں کے پلازمے بھی فروخت ہونے کے بھی انکشافات ہوتے ہیں۔اس تمام صورتحال کے پیش نظر دیکھا جائے تو جنرل ہسپتال میں آئی آؤٹ ڈورکے انچارج کا کورونا کی کٹس باہر بیچنے کا انکشاف سامنے آنا ایک اور انسانیت سوز عمل ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے۔ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -