ن لیگ کا نکما ٹولا کئی سالوں تک پنجاب پر قابض رہا، ثانیہ کامران

ن لیگ کا نکما ٹولا کئی سالوں تک پنجاب پر قابض رہا، ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ ن لیگ کے درباریوں کو صرف اپنی قیادت کو بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، بجٹ اجلاس بحث میں ن لیگ کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، ن لیگ کا نکما ٹولا کئی سالوں تک پنجاب پر قابض رہا لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں دن رات مصروف ہے۔

، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے میں پہلی بار ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے، عظمی بخاری اور ان کے دیگر حواریوں کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے، چیخنا چلانا ن لیگیوں کا وطیرہ بن چکا ہے، شہبازشریف نے اپنے دورِحکومت میں صوبے کے وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا،پی ٹی آئی پنجاب کی حکومت صوبے کے وسائل کو تمام شہروں میں برابری کی بنیاد پر خرچ کررہی ہے، ن لیگ کے دور میں احساس محرومی بڑھا، پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آکر اس احساس محرومی کو ختم کیا اور ایک پسماندہ علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جوکہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -