پنجاب حکومت کورونا، ڈینگی اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے

  پنجاب حکومت کورونا، ڈینگی اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنما شاہ عالم مارکیٹ ملک حسن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار صوبے میں کرونا وائرس، ڈینگی اور ٹڈی دل کے خلا ف ہمہ وقت جنگی بنیادوں پر بچاؤ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خدمت، شفافیت اور دیانتداری کے ویژن کو حقیقی معنوں میں پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرپشن، میرٹ کی پامالی، اقربا پروری کے شرمناک واقعات میں ہوش ربا کمی تحریک انصاف کی کرپشن سے پاک پاکستان کے خواب کی تعبیر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -