طلبہ اچھا مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم پر توجہ دیں،احمد اویس ایڈووکیٹ

طلبہ اچھا مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم پر توجہ دیں،احمد اویس ایڈووکیٹ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) علم سب سے بڑی قوت ہے اور دنیا میں اچھا مقام حاصل کرنے کیلئے طلبہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں۔ علم کو انسانیت کی خدمت و بھلائی کا ذریعہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر قانون اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس ایڈووکیٹ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 20 ویں سالانہ آن لائن تعلیمی سیشن کے پانچویں روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔ احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ علم اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

علم کی بدولت ہی ہم ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبوت ملنے سے قبل ہی عرب معاشرہ میں آپ کو صادق و امین کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ علم آپ کے اندر یہ شعور پیدا کرتا ہے کہ آپ اپنی ذات کو بھی پہچاننا شروع کر دیتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -