چینی آٹا کے بعد کوکنگ آئل کے بحران کا خدشہ ہے،جواد احمد

  چینی آٹا کے بعد کوکنگ آئل کے بحران کا خدشہ ہے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے بجٹ کو ایوانوں سے پاس کروالیں گی کیونکہ اپوزیشن جماعتیں اس پوزیشن میں نہیں کہ اس پر اپنا ردعمل دیں اس بات کا پتہ قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ہونے والی تقریروں سے کیا جاسکتا ہے وہاں سب باتیں ہورہی ہیں صرف عوامی مسائل کے علاوہ ہر جماعت اپنی ڈیل کرنے کے چکر میں ہے تاکہ اپنی قیادت پر بنے کیسز ختم کرائے جاسکیں،چینی،آٹا بحران کے بعد اب کوکنگ آئل کے بحران کا خدشہ ہے کیونکہ ٹڈی دل نے تیل دار اجناس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

ان باتوں کا اظہار انھوں نے بزریعہ ویڈیو لنک پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ چینی مافیا کے کیس پر فیصلہ کرنے سے پہلے اگر ایک بار خود بازار سے جاکر ایک کلو چینی خرید کر دیکھیں کہ ان کے 70 روپے کلو والے آرڈر پر کتنا عمل درآمد کیا گیا اگر ایک شفاف انکوائری ملکی تاریخ میں پایہ تکمیل تک پہنچ ہی گئی ہے توکیسے انتظامیہ، عوامی نمائندے اور مافیاز ملکر اس کو عدالت کے ذریعے عوامی مفاد کے منافی اقدام بنانے پر تل گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -