امریکہ قانون تحفظ ناموس رسولت میں مداخلت بند کرے،انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ

  امریکہ قانون تحفظ ناموس رسولت میں مداخلت بند کرے،انٹر نیشنل ختم نبوت ...

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا غلام یاسین صدیقی، مولانا افتخار اللہ شاکر نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی واشگٹن سے جاری ہونے والی رپورٹ میں 295اور 298اے کے خاتمہ کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کرے کہ وہ ہمارے اندورونی اور مذہبی معاملات بالخصوص قانون تحفظ ناموس رسالت میں مداخلت بند کرئے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو پوری امت مسلمہ اور پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے قانون ناموس رسالت اور مذہبی معاملات میں امریکی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں،امریکی مطالبات کو مستردکر تے ہیں۔

، انہوں نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت کے لیے مسلمان بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے،قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر مسلمانوں کے حقوق کو غصب اور ریاستی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ اور توہین رسالت جیسے قوانین پر سختی کے ساتھ مؤ ثر عمل درآمد کرائے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ لفظ خاتم النبیین لکھنے کے بل کی منظوری اور پنجاب حکومت کی جانب سے توہین آمیز کتب پرحکومت اوراپوزیشن کی طرف سے پابندی کے بل کی متفقہ طور پر منظوری مستحسن اقدام ہے ان دونوں بلز کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی زیر بحث لاکر وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے

اور کرپٹ عناصر کو حکومت سے نکال کر سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا نے ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے جبکہ یہ سلسلہ روکا نہیں بلکہ کرونا کا وار تیز ہوچکا ہے۔ ایک دن میں 133 افراد جاں بحق اور 5388نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کل مریضوں کی تعداد 165064اور اموات 3229ہوگئیں ہیں اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 61380ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت پاکستان نے مایوس کن کردار ادا کیا ہے۔ ایئر لائن اور ٹریول ایجنسیاں ٹیکس تین گنا زائد قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں۔ اس کی روک تھام کے حوالے سے کوئی میکنزم نہیں۔ جماعت اسلامی پنجاب نے الخدمت کے تعاون سے بیرون ملک کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو، ان کے گھروں میں منتقل کرنے کے لیے فری ایمبولینس سروس شروع کردی ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -