صدر عارف علوی اور عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    صدر عارف علوی اور عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے صدر عارف علوی اور عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جسٹس فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کو سپریم جوڈیشل کونسل سے سرخرو ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ نے باہمت اور وقادار بیوی ہونے کا حق ادا کیا ہے۔جسٹس فائز عیسی پاکستان کی عدلیہ کا روشن اور چمکتا ستارہ ہیں۔عمران حکومت جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس بغض،عداوت اور بدنیتی پر مبنی تھا۔

جس کی وجہ سے حکومت سپریم جوڈیشل کونسل سے ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان فوری مستعفی ہوں۔صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان قوم سے معافی مانگیں۔