وفاقی حکومت پر بلاجواز تنقید کی مذمت کرتی ہوں، اُم البنین

وفاقی حکومت پر بلاجواز تنقید کی مذمت کرتی ہوں، اُم البنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و پیما کی چیئرپرسن ام البنین نے کہا کہ بلاول زرداری کا جھوٹ بولنا عادت بن چکا ہے، وفاقی حکومت پر بلاجواز تنقید کرنے کی مذمت کرتی ہوں۔
بلاول زرداری اپنے گریبان میں جھانکیں، کئی دہائیوں تک سندھ پر قابض رہنے والی پیپلزپارٹی نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
، کورونا متاثرین کی امداد کا پیسہ بھی پیپلزپارٹی نے ہڑپ کرلیا، انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری اپنے باپ کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، پیپلزپارٹی چوروں اور ڈکیتوں کی جماعت بن چکی ہے، سندھ کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کا سب سے زیادہ پیسہ سندھ کی عوام کو دیا ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کی سندھ عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سندھ کی سب سے زیادہ مدد کی ہے، بلاول زرداری تعصب کی عینک اتار پھینکیں۔