بنتِ رسولؐ عالم اسلام کیلئے مقدس ترین ہستی ہیں،اظہر عباس شاہ

بنتِ رسولؐ عالم اسلام کیلئے مقدس ترین ہستی ہیں،اظہر عباس شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صدیق ٹریڈز سینٹر کے صدر سید اظہر عباس شاہ نے کہا ہے کہ بنت ِ رسول ؐ سیدہ زاہرہ ؑ عالم اسلام اور انسانیت کیلئے مقدس ترین ہستیوں میں سے ہے۔نبی رحمت ؐ کی حیات مبارکہ اور سیرت مبارکہ میں جو آپ کے فضائل ومناقب بیان کئے گئے تمام مسالک کی تاریخ، فقہ اور حدیث کی کتب اس امر کی شاہد ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علمائے کرام اور واعظین کو اپنی گفتگواور تقاریر میں اہل بیت ؑ کے مقام ومرتبے اور اُن کی نبی آخرالزمان ؐ سے نسبت کو مدنظر رکھتے ہوئے اظہار خیا ل کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشر با اضافہ ہوچکا ہے۔ ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ تبدیلی کے دعویدار وں نے عوام سے دو قت کا نوالہ چھین لیا ہے۔ اشیاء خوردونوش لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے۔ چینی، گندم مافیا حکومت کی صفوں میں بیٹھا ہے۔ قوم منتظر ے کہ وزیر اعظم بلا تفریق احتساب کا نعرہ کب پورا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -