اساتذہ کے تبادلوں کیلئے درخواستوں کی تصدیق شروع

  اساتذہ کے تبادلوں کیلئے درخواستوں کی تصدیق شروع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تبادلوں کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق شروع کردی۔تبادلوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کے امکان ختم کرنے کیلئے اتھارٹی آفس میں اساتذہ کو بلا کران کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن کوتبادلوں کے لئے آن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئے اساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل، معذوری، اسامی، اپوائٹمنٹ لیٹر،پے سلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی جائیگی،تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کرائی جائیگی، دستاویزات کی تصدیق دیئے گئے ٹائم فریم کے مطابق کی جائے گی۔ ڈی پی آئی سکینڈری کے مطابق دستاویزات کی تصدیق صرف تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کی جائیگی،اتھارٹی آفس میں اساتذہ کیدستاویزات کی تصدیق کے وقت کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

تصدیق کے بعد تمام سی ای اوز محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کریں گے،دستاویزات میں غلطی کی صورت میں متعلقہ سی او اوز ذمہ دار ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -