دُکھی،مجبور اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں

دُکھی،مجبور اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کوا ڈینٹر گور نر پنجاب میاں وحیداحمد نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت، اسلام کی بنیادی تعلیم ہے۔ رنگ، نسل،مذہب سے بالا ترہوکردکھی،مجبور،مقہور لوگوں کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کورونا جیسی مصیبت کی اس گھڑی میں مخیر حضرات، سماجی اداروں، این جی اوز اور فاؤنڈیشنز کو چاہیے کہ غریب اور نادار لوگوں کیساتھ ساتھ سفید پوش لوگوں کی خدمت کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔