بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی جھوٹ بولنے کی عادت بڑھ چکی، اعجاز چودھری

بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی جھوٹ بولنے کی عادت بڑھ چکی، اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ بلاول زرداری اور شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑھ چکی ہے۔ زرداری اور شریف خاندان نے سندھ اور پنجاب کا بیڑہ غرق کیا، اربوں روپے غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنے اپنے اللے تللے منصوبوں اور اپنی عیاشیوں پر اڑائے، انہیں شرم آنی چاہئے کہ کس منہ سے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کررہے ہیں، آصف زرداری، نوازاور شہبازشریف نے ملکی وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

، بلاول کی اپنے باپ زرداری کی طرح تمام تر توجہ مال اکٹھا کرنے پر ہے،بلاول اور ٹی ٹی شریف بہرپیوں کی جوڑی قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔

،بلاوجہ تنقید بلاول اور ٹی ٹی شریف کے کرپشن اور لوٹ مار پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی رہنماء ملک فضل حسین اور انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر سلمان ظفرسے ملاقات کے موقع پر کیا۔

محمد زاہد حبیب قادری نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ من گھڑت جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی ہے امریکی رپورٹ اور ان کی سفارشات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔295سی تحفظ ناموس رسالت کی شق میں کسی بھی طرح کی ترمیم برداشت نہیں کی جا سکتی۔جبکہ ایڈیشنل جنر سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر۔اراکین صوبائی رابطہ کمیٹی پنجاب پیر سید عثمان حیدر شاہ نقوی۔پیر محمد چشتی۔ ڈویڑن صدور طاہر اقبال چشتی۔محمد آصف رضا۔محمد امتیاز علی چٹان۔زردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے خیالات گمراہ کن ہیں۔پاکستان کے آئینی قانونی عدالتی سیاسی اور مذہبی امور میں امریکی حکام کی مداخلت سراسر پاکستان کی خود مختاری اور آذادی کے خلاف ہے۔امریکہ دنیا بھر میں اپنی تھا نیداری جتانے کی بجائے خود امریکہ میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کو روکے۔دوسری طرف امریکی پولیس نہتے اور پر امن مظاہرین پر گولیاں برسا رہی ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سب ست زیادہ غیر محفوظ امریکہ ہے جہاں نسلی اور مذہبی آزادی پر پولیس کا پہرہ ہے جو کہ قابل مذمت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -