چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ ماڈل ٹاون میں ڈاکووں نے مستقیم کے گھر سے4لاکھ60ہزارودیگرسامان۔جنوبی میں گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ اسلام پورہ میں شبیر کے گھر گھس کر3لاکھ10ہز ار۔شاہدرہ میں خضر حیات کے گھر سے 1لاکھ20ہزار اور دیگر سامان،بادامی باغ میں حسن کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ٹبی سٹی میں ڈاکووں نے کامران سے 42 ہزار نقدی اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت میں اطہر علی سے5 لاکھ 25ہزار اور دیگر سامان۔ شاہدرہ ٹاون میں صبور سے18ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ملت پارک،گلبرگ سے گاڑیاں اور ملت پارک،ہربنس پورہ اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -