لاہور پولیس کورونا خطرات کا بہادری سے سامنا کر رہی، اشفاق خان

لاہور پولیس کورونا خطرات کا بہادری سے سامنا کر رہی، اشفاق خان

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر نبرد آزما ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کے لئے حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ لاہور پولیس کورونا وائرس کے خطرات کا بہادری سے سامنا کر رہی ہے۔شہریوں کی حفاظت میں مصروف پولیس فورس کے لئے بھرپور حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ناکوں، تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سینٹرز پر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیاہے جبکہ پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات پولیس ملازمین کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ پولیس فورس میں اب تک01 لاکھ 32ہزار سے زائد حفاظتی ماسک،12ہزار 07 سو سے زائد سینیٹائزرز،06 ہزار 760 پرسنل پروٹیکشن اکوپمنٹ کِٹس،04 ہزار رین/ سیفٹی سوٹس،01لاکھ 60ہزارجوڑی گلوز،11 سو حفاظتی عینکیں جبکہ حفظان صحت کے لئے35ہزار 631 صابن تقسیم کئے گئے۔اشفاق خان نے کہا کہ فیلڈ ڈیوٹی اور پبلک ڈیلنگ کی وجہ سے پولیس فورس کو کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامناہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکوں پر تعینات جوان کورونا ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں

مزید :

علاقائی -