بادامی باغ، ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 3افراد زخمی

بادامی باغ، ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 3افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں ہوٹل پر سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سبزی منڈی میں واقع ہوٹل کے کچن میں پڑا گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چوبیس سالہ جنید 26 سالہ جمشید اور 29 سالہ ناصر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ علاوہ ازیں شہرسے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق لاری اڈہ کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص جبکہ باٹا پور کے علاقے میں 44 سالہ شخص مردہ حالت میں پائے گئے۔ لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفیان نشے کے عادی تھے جن کی موت سے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے

مزید :

علاقائی -