منشیات سمگلنگ کیس میں 3 ملزم ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

منشیات سمگلنگ کیس میں 3 ملزم ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے منشیات سمگلنگ کیس کے 3 ملزموں عمر حیات، شبیر احمد اور محمد عباس کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا،ملزموں کی جانب سے ان کے وکیل اختر محمود ڈھلوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اے این ایف نے 36 کلو چرس اور 12 کلو افیم 2017ء میں پشاور سے لاہور سمگل کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا اے این ایف نے محمد عباس کو عارفوالا سے گرفتار کیا اور دیگر ملزموں کیساتھ ملا کر فرضی کہانی بنائی، ملزم محمد عباس اور پراسکیوشن کے گواہ محمد یونس سب انسپکٹر کے موبائل کی لوکیشن بھی عارفوالا سے ثابت ہوئی، ملزموں کے خلاف من گھڑت کہانی بنا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کوبری کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ پراسیکوشن کی جانب سے کہا گیاکہ ملزموں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

، تینوں ملزموں کے قبضہ سے 36 کلو چرس اور 12 کلو ہیرؤین برآمد کی گئی، ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد کی موجودگی میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزموں کو بری کرنے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -