نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کا ہدف کم

نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کا ہدف کم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کرنے کا ہدف کم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کرنے کا ہدف کم کر دیا گیا۔ رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کو چالان کرنے کی مد میں چار ارب بیس کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا جس کو ٹریفک پولیس پورا نہ کر سکی اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ارب پچاس کروڑ روپے کے چالان کیے گئے۔ حکومت نے نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کو تین ارب ساٹھ کروڑ کے چالان کرنے کا ہدف دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اب قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تو کرئے گی تاہم اب کارکردگی دکھانے کے لیے کیے جانے والے چالان کم ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -