موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مصطفی ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او مصطفی ٹاون محمد علی کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں متحرک ہیں،ایس ایچ او مصطفی ٹاون محمد علی نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں کامل حسین اور شہروز شہزاد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں،نقدی،موبائل فون،اور دیگر مال مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصطفی ٹاون محمد علی اور دیگر ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -