گارڈن ٹاؤن، غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنیوالا باپ گرفتار

گارڈن ٹاؤن، غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنیوالا باپ گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن پولیس نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے باپ عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق۔ مقتولہ سحر کا پہلا نکاح والدین کی مرضی سے2019میں انگلینڈ میں مقیم جنید سے ہوا تھا۔ مقتولہ سحر نے نکاح کے 3ماہ بعد گھر سے بھاگ کر عثمان سے پسند کی شادی کر لی تھی۔ملزم عبدالرحیم رواں سال اپریل میں بیٹی سحر کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور محبوب رشید میاں نے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -