کینٹ ڈویژن پولیس کی 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

کینٹ ڈویژن پولیس کی 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ ڈویڑن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث290ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کے قبضہ سے 01لاکھ 75ہزارروپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے26 پسٹلز،05 رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے24ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے05کلوگرام چرس اور303 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران28ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب21اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ19 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر109ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -