حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف دے گی: سید خاورعلی شاہ

  حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف دے گی: سید خاورعلی شاہ

  

بٹہ کوٹ+نواں شہر سیداں (نمائندگان پاکستان) کوروناکا پھیلاؤ خطر ناک ہے، سماجی فاصلوں پر عمل پیرا ہو کر کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے، پنجاب بجٹ میں صحت کی بنیادی سہو لیات کی فراہمی کے لئے بھاری رقم مختص کی گئی ہے، عام آد می کے میعار زند گی کو بہتربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زراعت کو جد ید خطوط پر استوار کر نے کے لئے کثیر فنڈ رکھے گئے ہیں، کوروناوباء کے خاتمے پر اپو زیشن کا عدم تعاون قابل افسوس ہے،پنجاب حکو مت کسانوں کی مالی امداد کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، اپو زیشن کورونا وبا ء سے نجات کے لئے پالیسی سازی میں اپنا کردارادا کرے، اِن خیالا ت کا اظہا ر رکن صو بائی اسمبلی، سید گرو پ کے سر براہ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلا ؤ میں تیزی تشویشناک امر ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا کو پھیلاؤ سے رو کنے کے لئے سما جی فاصلوں پر پابند ی کے عمل کی پاسداری یقینی بنائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بجٹ میں عوام کو صحت کی بنیادی سہو لیات کی فراہمی کے لئے حکومت نے بھاری فنڈ مختص کئے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ٹھوس حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا وباء ایک عالمی وبا ء کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کی اس گھڑی میں دیہاڑی دار طبقے کوتنہا نہیں چھوڑے گی، انہوں نے کہا کہ ٹی دل کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صو بہ میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کی مالی مشکلات ختم کر نے کے لئے حکومت ٹھوس اقداما ت اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حالا ت کی سنگینی کا ادراک کرتے ہو ئے اپوزیشن قائدین کو حکو مت پر طنز کے تیر برسانے کی بجائے ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے اور ملکی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

خطرناک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -