لینڈ ریکارڈ سنٹر جلالپور، فیس خورد برد کرنے کا معاملہ‘ اینٹی کرپشن ان ایکشن،14لاکھ سے زائد کی ریکوری

لینڈ ریکارڈ سنٹر جلالپور، فیس خورد برد کرنے کا معاملہ‘ اینٹی کرپشن ان ...

  

ملتان(وقائع نگار)اینٹی کرپشن ملتان نے سکنی اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کر کے سرکاری فیس میں لاکھوں روپے کی خورد برد کرنے کے حوالے سے جاری انکوائری میں لاکھوں روپے ریکوری کر لی۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر جلال پور 

پیر والا ملتان میں اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا جس دوران انکشاف ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ میاں اظہر نے ساز باز ہو کر شہریوں کی سکنی اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کر کے کم سرکاری فیس فیس جمع کروائی جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔انکوائری کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ میاں اظہر نے اپنی صفائی میں بیانات قلمبند کروائے جبکہ متعدد فریقین جنہوں نے اپنی سکنی اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کر کے فروخت کیں۔ان سے 14 لاکھ پچاس ہزار روپے ریکور کر لئے گئے ہیں۔

کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -