مظفر گڑھ: شادی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دولہا ٹینٹ سروس مالک کیخلاف مقدمہ

مظفر گڑھ: شادی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دولہا ٹینٹ سروس مالک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار)شادی کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر دولہا اور ٹینٹ سروس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو چوک قریشی میں سابق چیئرمین یونین کونسل 
سلیم گورمانی کے بیٹے کی شادی کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ملک رضا ربانی کھر،پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی نے بھی شرکت کی شادی کی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی لیکن میڈیا میں ہائی لائٹ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ نے دولہا محمد صہیب ولد سلیم گورمانی اور ٹینٹ سروس کنٹریکٹر کے خلاف کورونا وائرس سے بچاو کے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
مقدمہ