پی ٹی آئی متحد، عمران خان مخلص اور سچے سیاست دان، طاہر اقبال چوہدری

پی ٹی آئی متحد، عمران خان مخلص اور سچے سیاست دان، طاہر اقبال چوہدری

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی کے غیر متنازعہ چیئرمین ہیں کسی ایک پارٹی رکن کو ان کی سربراہی پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ انتہائی دیانتدار اور کرپٹ,بددیانت لوگوں کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار ایک سچے مسلمان اور سب سے بڑھ کر محب وطن,ملک کے پسے ہوئے طبقہ کیلئے جان لڑانے والے مخلص اور سچے سیاستدان ہیں شکست خوردہ پارٹیوں کے شکست زدہ عناصر پارٹی میں خلفشار, دراڑیں ڈالنے کیلئے الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں کل تک پوری پارٹی نا اہل تھی آج انہیں عمران خان کے علاوہ پارٹی کا کوئی بھی رہنما وزارت عظمی کیلئے منظور ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اقبال نے کہا کہ عمران خان,شریف خاندان اور اس کے حواریوں میں یہی فرق ہے کہ پی ٹی آئی متحد ہے اور ان کے رہنماوں میں 4,5 گروپس ہیں اور ہر کوئی وزارت عظمی کا امیدوار ہے یہ آمروں کی گود میں پلنے والی پارٹی ہے اور آج بھی اس انتظار میں ہیں کہ کوئی تیسری قوت آئے اور موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر اقتدار پر قابض ہو کر انہیں حصہ دار بنائے طاہر اقبال نے سندھ کے وزیر اعلی کی وزیراعظم کے خلاف بیان بازی کو شرمناک قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعلی کو اپنے وزیراعظم کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئیے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -