لاہور ہائی کورٹ، علاقائی بنچز کیلئے 22جون سے گرما تعطیلات کا روسٹر فائنل

لاہور ہائی کورٹ، علاقائی بنچز کیلئے 22جون سے گرما تعطیلات کا روسٹر فائنل

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز کے لئے 22 جون سے موسم گرما کی عدالتی چھٹیوں کا روسٹر جاری کردیا گیاہے، ایک ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر میں ملتان میں دو جبکہ بہاولپور میں ایک ڈویثرن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ملتان بینچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس انوار الحق پنوں کیسز کی سماعت کریں گے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی ملتان بینچ میں ہی کیسز کی سماعت کریں گے۔بہاولپور بینچ میں چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس صادق محمود خرم کیسز پر سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ اور علاقائی بینچ میں 22 جون سے 5 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -