ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد کا جیلوں کادورہ، 12قیدی رہاکرنیکا حکم
ملتان ( وقا ئع نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد کا ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا۔اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 12 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ رانا زاہد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ملتان پہنچے توسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ارشد علی وڑائچ نے ان کا استقبال کیا اور جیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔جیل ہسپتال اور قیدیوں کو ملنے والی خوراک کے بارے بتایا بعدازاں انہوں نے مقام ملاحظہ میں قیدیوں کو بلوایا اور ریکارڈ چیک کرنے کے بعد معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 8 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد سنٹرل جیل ملتان پہنچے جہاں سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف نے انہیں جیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔انہوں نے کلینکل لیبارٹری اور جیل بیریکس دیکھیں۔جبکہ 4 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
حکم